حیدرآباد۔ 14۔ مئی (اعتماد نیوز) آج صبح 6.45 بجے کاچی گوڑہ ۔تروپتی دو
منزلہ ٹرین کا افتتاح کیا گیا۔ چنانچہ ریاست میں اس نوعیت کی
دوسری ٹرین
کے افتتاح سے مسافرین میں مسرت کی لہر دیکھی گئی۔ یہ ٹرین ایک ہفتہ میں
ہر چہار شنبہ ‘ اور ہفتہ کے دن کاچی گوڑہ سے تروپتی روانہ ہوگی۔